صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی فضاؤں پر امریکہ کا کنٹرول ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا اب ایران کے آسمانوں پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے۔۔ ایران کے پاس اچھے اسکائی ٹریکرز اور دیگر دفاعی ساز و سامان کافی مقدار میں تھے لیکن ان کا موازنہ امریکی ساختہ، اور تیار کردہ سامان سے نہیں ہوتا۔۔ کوئی بھی امریکا سے اچھا سامان نہیں بنا سکتا۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں ایران سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ وہ ایک آسان ہدف ہیں لیکن فی الحال محفوظ ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے نہیں جارہے کم از کم اس وقت ہمارا ایسا ارادہ نہیں، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل گریں، ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔