راولپنڈی:آپریشن "بنیان المرصوص” کی تاریخی کامیابی پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ریلیز کردیا گیا ہے۔
نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے۔نغمے میں پاک فضائیہ کی بروقت اور کامیاب حکمت عملی کو خصوصی خراج تحسین کیا گی ہے۔پاک فضائیہ جرات، مہارت اور قربانی کی عظیم علامت ہے جو ہر لمحہ دفاع وطن کے لیے تیار ہے ۔
نغمے میں شہداء اور غازیوں کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔نغمے کا یہ پیغام دشمن کے لیے بھی واضح ہے کہ "ہے خون میں شامل ملک سے وفا” — یہ صرف نعرہ نہیں، بلکہ قوم کا غیرمتزلزل عزم ہے۔