تہران : غیر ملکی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نے دعوی کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں 585 ایرانی شہید ہوئے۔
ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس کےمطابق شہدا میں 239 عام شہری اور 126 فوجی اہلکار شامل ہیں،اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار 326 ایرانی زخمی ہوئے ہیں،2 روز قبل سرکاری اعدادو شمار میں 224 شہادتوں کی تصدیق کی گئی تھی۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای نے اپنےبیان میں کہا ہم صیہونیوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،دہشتگرد صہیونی وجود سے سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔