کرنسی مارکیٹ میں کی طلب بڑھ گئی لیکن رسد میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہو سکا جس کے باعث روپے کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔
12 دسمبر 2023 کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 57 پیسے تھی۔ آج 18 جون 2025 کو انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 283 روپے 51 پیسے پر پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک 16 جون 2025 کو اپنی مانیٹری پالیسی رپورٹ میں واضح کر چکا ہے کہ تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے جس کے باعث روپے پر دباؤ ہے۔ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 285 روپے 58 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔