ایران کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کمانڈر (پولیس چیف) بریگیڈیئر جنرل احمد رضا رادان نے کہا ہے کہ ملک کے اندر اسرائیل کے جاسوسی نیٹ ورکس کو کاری ضرب لگائی ہے۔
جنرل رادان نے بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ یونٹس جو اسرائیلی حکومت کی حمایت میں مصروف تھے، ان کی شناخت کی گئی اور ایک ایک کر کے انہیں ختم کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی مواقع پر ایسی گاڑیاں، افراد اور گروہ جو دہشت گرد حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، انہیں نشانہ بنایا گیا، ایک جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد عناصر زخمی ہوئے، جنہیں اب تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
موساد کے ایک جاسوس کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل رادان نے زور دے کر کہا کہ مذکورہ جاسوس کے پاس بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد، ریموٹ کنٹرولز اور جاسوسی کا سامان موجود تھا۔