حکومت کا گردشی قرض ختم کرنے کیلئے بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ

0

پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کے مستقل حل کیلئے وفاقی کابینہ کا تاریخی فیصلہ۔۔ کمرشل بینکوں سے کم ترین شرح پر 1275ارب روپے قرض کی منظوری دے دی گئی

پلان کے تحت 1275ارب روپے بینکوں سے حاصل کیے جائیں گے۔۔ یہ رقم بینکوں سے تاریخ کی کم ترین شرح تین ماہ (KIBOR) سے 0.9فیصدکم ریٹ پر ملیں گے

پہلی بار گردشی قرض ایک سطح پر رکھنے کی بجائے بینکوں کی مدد سے بتدریج ختم کیا جائے گا۔۔ 1275ارب روپے آئی پی پیز اورپاور ہولڈنگ کے قرضے کو ختم کرنے کیلئے استعمال ہوں گے۔۔ بنکوں سے حاصل شدہ 1275 ارب روپے کو بھی آئندہ 6 سال میں ختم کیا جائے گا

اسی اقدام سے قومی خزانے پر کوئی مزید مالی بوجھ بھی نہیں آئے گا۔۔ پلان کے تحت 683 ارب روپے کی فنانسنگ سے پاور ہولڈنگ کمپنی کے بقایاجات ادا کئے جائیں گے

بنکوں کے قرضے کی واپسی 24سہ ماہی اقساط میں جائے گی۔۔ قرضوں کے واپسی کی سالانہ حد 323 ارب روپے مقرر کی گئی ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.