لندن : برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو برطانوی اٹارنی جنرل لارڈ رچرڈ ہرمیر کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایران پر امریکا کے حملے میں برطانیہ کی شمولیت غیر قانونی ہو سکتی ہے۔
برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کے مطابق اٹارنی جنرل سے منسوب مشورے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ برطانیہ کو اپنی شمولیت کو صرف اپنے اتحادیوں کے دفاع تک محدود رکھنا ہوگا۔
گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کوبرا وزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں امریکا کی قیادت میں حملے میں شمولیت کے اختیارات پر بات چیت کی گئی تھی، جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وہ اسرائیل کی جنگ میں شامل ہونے والے ہیں۔