تل ابیب : صبح تقریباً 7 بجے ایرانی میزائل تل ابیب کے جنوب میں واقع گنجان آباد علاقے ہولون میں گرا، جو درجنوں افراد کو زخمی کر گیا اور 4 افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔
برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائل ٹکرانے سے تباہی اتنی شدید تھی کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ کوئی ہلاک نہیں ہوا، اگر تصاویر کی بنیاد پر اندازہ لگانے کو کہا جائے کہ یہ جگہ کہاں کی ہے، تو بہت سے لوگ کہیں گے کہ یہ غزہ ہے۔
میزائل ایک پرانی 5 منزلہ عمارت پر سیدھا گرا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جب کہ اس کے ساتھ کی 4 عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور وہ ساختی طور پر غیر محفوظ ہو گئیں۔