ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف او آئی سی وزرائےخارجہ کا خصوصی اجلاس استنبول میں طلب کرلیا گیا۔۔ اجلاس ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق دن 2:30 پر ہوگا۔۔
افتتاحی سیشن سے ترکئیے کے صدر طیب اردوان خطاب کرینگے-
سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان، او آئی سی سیکریٹری جنرل حسین طہ براہیم اور دیگر رہنما بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرینگے-
او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل استنبول روانہ ہوں گے۔ او آئی سی میں پاکستانی مستقل مندوب سید فواد شیرو ترکئیے میں پاکستانی سفارتخانہ حکام وزیر خارجہ کا استقبال کرینگے،
اسحاق ڈار اجلاس میں ایران پر حملوں سے متعلق پاکستانی موقف بیان کریں گے۔۔او آئی سی سائیڈ لائینز پر ڈپٹی وزیر اعظم کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات بھی ہوگی
اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے کے درمیان بھی ملاقات طے ہوچکی۔۔ وزیر خارجہ بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے بھی اوآئی سی سائیڈ لائینز پر ملاقات کریں گے،
او آئی سی سائیڈ لائینز پر وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیر اعظم کی آزربائیجان، ترکئیے، ملائشیا، مصر، کویت اور دیگر سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔۔او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس بھی استنبول میں اتوار کو ہو گا۔