صدر ٹرمپ نے ایران پر فوجی کارروائی کا فیصلہ دو ہفتوں کےلئے موخر کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران کے ساتھ امریکی حکام مسلسل رابطے میں ہیں۔ ایران نے سفارتی بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ دو ہفتوں میں ایران پر فوجی کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔۔ کیرولائن لیوٹ نے کہا ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل مسلسل صدر ٹرمپ کو بریفنگ دے رہی ہے