ایران کے ساتھ جنگ کے پہلے دو روز میں اسرائیل کی جنگی لاگت ڈیڑھ ارب ڈالر تھی۔۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران پر حملوں اور ایران کے اسرائیل پر حملوں سے اب جنگی لاگت اربوں ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔۔
رہائشی عمارتوں، عسکری تنصیبات اور انفرااسٹرکچر کی تباہی نیتن یاہو حکومت کیلئے دردِسر بن گئی ہے۔۔ 2024 میں غزہ کے ساتھ جنگی لاگت 67 ارب ڈالر سے زائد تھی۔۔
ایران کے ساتھ جنگ طویل ہونے سے آئندہ سات ہفتوں میں 70ارب ڈالر خرچ ہو سکتے ہیں۔۔ 2023 میں اسرائیل کا دفاعی بجٹ 17ارب ڈالر تھا۔۔ 2024 میں دفاعی بجٹ 28 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ 2025 میں دفاعی بجٹ 34 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔۔
اس سال اسرائیل کا بجٹ خسارہ 27.6 ارب ڈالر پر پہنچ جائے گا۔۔