ایران اسرائیل جنگ کا ساتواں روز۔۔۔ ایران نے وعدہ صادق سوم میں اسرائیل پر 17 واں حملہ کر دیا۔۔
ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل داغ دیے ہیں، حملوں میں حیفہ اور تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے مطابق ملک بھر میں ہنگامی الرٹس جاری کر دیے گئے ہیں، اور شہریوں کو فوراً پناہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کےمطابق حیفا پر ایران کے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
حیفا کے میئر کے مطابق ایرانی حملے میں حیفا کے 2 اسٹریٹجک مقامات نشانہ بنے ہیں