بجٹ کے اثرات،، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 23 اشیاء مہنگی جبکہ صرف 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔۔ اسلام آباد سے عامر سیال کی رپورٹ
عوام کے لیےپریشانی بڑھ گئی۔۔مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا۔۔ رواں ہفتے کے دوران 23 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔۔۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل7 روپے 95 پیسے ، پٹرول 4 روپے 80 پیسےفی لیٹر،چینی 3 روپے 77 پیسےفی کلو ،برائلر مرغی 7 روپے 28 پیسے کلو جبکہ آلو 2 روپے 9 پیسے کلومہنگے ہوئے ۔۔دال ماش،دال مونگ، ،خشک دودھ،پیاز ، آٹا،گڑ ،بیف اورمٹن کی قیمتوں میں بھی ا ضافہ ہوا
دوسری جانب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 31 روپے 3 پیسے،، ٹماٹر 4 روپے 17 پیسےکلو اورلہسن فی کلو 3 روپے 37 پیسے سستا ہوا۔ ایک ہفتے کے ددوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 2.06 فیصد ریکارڈ کی گئی