ضلع بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔۔ خیبرپختونخوا میں 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آ گیا
متاثرہ بچہ یونین کونسل شمس خیل، بنوں سے تعلق رکھتا ہے
رواں سال ملک بھر میں پولیو کے 12 کیس رپورٹ۔۔ سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
جنوبی خیبرپختونخوا پولیو کے خطرے کا مرکز بن گیا۔۔ رسائی کی رکاوٹیں ہزاروں بچوں کو ویکسین سے محروم رکھتی ہیں
2025 میں 3 قومی پولیو مہمات، 45 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے۔۔ 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز، 2.25 لاکھ خواتین رضاکاروں نے حصہ لیا
پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 69 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، پولیو وائرس 34 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا تھا۔
سندھ کے 14 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، خیبرپختونخوا کے 8، بلوچستان کے 6، پنجاب کے 4 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔