اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے ڈینی ڈینون نے کہا ہے جب تک ایران کی طرف سے ایٹمی خطرہ ٹل نہیں جاتا، حملے جاری رکھیں گے۔
سلامتی کونسل میں اسرائیلی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ایٹمی خطرے کو ختم کیے بغیر اپنے حملے بند نہیں کرے گا۔
اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینون نے کہا، ہم نہیں رکیں گے جب تک ایران کا ایٹمی خطرہ ختم نہیں ہو جاتا، جب تک اس کی جنگی مشین غیر مسلح نہیں ہو جاتی، جب تک ہمارے لوگ اور آپ کے لوگ محفوظ نہیں ہو جاتے، ہم باز نہیں آئیں گے۔’
ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر، امیر سعید ایراوانی نے سلامتی کونسل سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بظاہر اعلان کیا ہے کہ وہ یہ حملے جب تک چاہے گا، جاری رکھے گا۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ہمیں اس مستند رپورٹ پر تشویش ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا بھی اس جنگ میں شامل ہو سکتا ہے۔