ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کرتے ہوئے رجب طیب ایردوان نے بھارت کے خلاف پاکستان کی واضح فتح پر انہیں مبارک باد بھی دی۔۔
ملاقات میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور ترکیہ کی انٹلی جنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالین بھی موجود تھے۔
دونوں جانب سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔۔
پاکستان اور ترکیہ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور ایران کے دفاع کے حق کی حمایت کی۔۔
پاکستان اور ترکیہ نے عالمی برادری سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔۔
پاکستان نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں اسرائیلی رکاوٹیں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔