Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایران اپنا سول نیوکلیئر پروگرام جاری رکھے گا:صدر مسعود پزشکیان

جون 21, 2025

حوثیوں کی امریکہ کو وارننگ: اسرائیل-ایران جنگ میں شمولیت پر بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا

جون 21, 2025

بیلاروس کے اپوزیشن رہنما سیارہی تسخانوسکی پانچ سال بعد رہا — امریکی سفارتی کوششوں کی کامیابی

جون 21, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • ایران اپنا سول نیوکلیئر پروگرام جاری رکھے گا:صدر مسعود پزشکیان
  • حوثیوں کی امریکہ کو وارننگ: اسرائیل-ایران جنگ میں شمولیت پر بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا
  • بیلاروس کے اپوزیشن رہنما سیارہی تسخانوسکی پانچ سال بعد رہا — امریکی سفارتی کوششوں کی کامیابی
  • ایران اسرائیل جنگ:حکومت کا 14کروڑ لٹرز پیٹرول فوری امپورٹ کرنے کا فیصلہ
  • ایران کا امریکہ کو سخت انتباہ: اسرائیل کی جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے
  • رواں ہفتے سونا 4ہزار 535روپے فی تولہ قیمت کھو بیٹھا
  • ایران اسرائیل جنگ:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے 2000 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ
  • مسلم امہ ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے:اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ڈھائی سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز منظور
پاکستان

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ڈھائی سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز منظور

EditorBy Editorجون 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔0 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں پھر ردو بدل کرتے ہوئے  6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ والے سیلری سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح ایک فیصد کرنے کی چھ لاکھ سے بارہ لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس ڈھائی فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی۔

سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر منافع کیلئے سرمایہ کاری کی کم از کم مدت 3 ماہ کرنے کی سفارش کردی، 

اجلاس میں چھ لاکھ سے بارہ لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس ڈھائی فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ 

آئی ایم ایف نے اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز مسترد کردی،  نان فائلرز کیلئے بینکوں سے کیش نکلوانے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کی تجویز منظور کرلی۔

کیش آن ڈیلیوری خریداری پر 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی گئی،  آن لائن مارکیٹ پر سالانہ 50 لاکھ روپے کی فروخت پر ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

 کمیٹی نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر منافع کیلئے سرمایہ کاری کی کم از کم مدت 3 ماہ کرنے کی تجویز دیدی، اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری کی مدت ایک سال کرنے کی تجویز دی ہے۔

ایف بی آر حکام نے کہا کہ  اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار چند دنوں کی سرمایہ کاری پر منافع لے جاتے ہیں، چیئرمین کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ ایک سال کی مدت بہت زیادہ ہے اس کو ایک سہہ ماہی کرلیں سرمایہ کار اتنی دیر انتظار نہیں کرتے۔

کمیٹی رکن مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری ہے، اس میں کوئی تبدیلی کرنے سے پہلے اچھی طرح غور کیا جائےاوورسیز پاکستانی رقم واپس بھی لے کر جاسکتے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ اس مدت کو چھ ماہ کر دیں، مدت مقرر کرنے سے پہلے بہتر ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو سن لیا جائے۔

چیئرمین کمیٹی نویر قمر  نے کہا کہ  گورنر اسٹیٹ بینک کو آن لائن اجلاس میں شرکت کیلئے بلالیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں فنانس بل 2025 میں انکم ٹیکس تجاویز کا شق وار جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح میں ردو بدل کی تجویز منظور کرلی۔

6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس 2.5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی ہے، کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی تجویز بھی منظور کرلی گئی۔

ساکرا اکاؤنٹس میں 6 ماہ سے کم مدت کیلئے ڈیپازٹ کرانے پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور کیش آن ڈیلیوری خریداری پر 2 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

کمیٹی نے ای کامرس بزنس پر ٹیکس لگانے کی تجویز دیدی، آمدن سے زیادہ بینکاری لین دین کرنیوالے افراد کا ڈیٹا بینکوں سے لینے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ الگورتھم کے ذریعے ایک حد سے زیادہ ٹرانزیکشنز کا ڈیٹا بینک کو فراہم کیا جائے گا،  کرنٹ اکاؤنٹ میں ہائی ٹرانزیکشنز کرنیوالوں کا ریڈ فلیگ جاری کیا جائے گا۔

قائمہ کیٹی فنانس نے کاروباری احاطے میں نگرانی کیلئے ایف بی آر عملے کی تعیناتی کی تجویز منظور کرلی،  آن لائن مارکیٹ پر غیر رجسٹرڈ افراد کو فروخت پر جرمانے کی تجویز مسترد کردی گئی۔


آن لائن مارکیٹ پر سالانہ 50 لاکھ روپے کی فروخت پر ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

قائمہ کمیٹی نے نان فائلرز کیلئے بینکوں سے کیش نکلوانے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کی تجویز منظور کرلی۔

نان فائلرز پر یومیہ 75 ہزار روپے نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دیدی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ  آئی ایم ایف نے اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز مسترد کردی،  ٹیچرز کو 25 فیصد ٹیکس ری بیٹ دلانے کیلئے آئی ایم ایف سے دوبارہ رجوع کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس حوالے سے آئی ایم ایف کا جواب آگیا ہے، وہ نہیں مانے، اب ہم کچھ نہیں کرسکتے، ویسے یہ زیادتی ہے،  آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کلرک ہو یا ٹیچرز، ٹیکس میں ہم آہنگی ہونی چاہئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے ارکان کا اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ دینے پر اصرار کیا، چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ  حکومت اپنے بجٹ سے اساتذہ کو سبسڈی دے سکتی ہے۔

وزیر مملکت خزانہ بلال کیانی نے کہا کہ  موجودہ بجٹ میں اس کی گنجائش نہیں ہے، رکن کمیٹی عمر ایوب نے کہا کہ بجٹ میں گنجائش ہے، قرضوں پر سود کی لاگت میں ایک ہزار ارب روپے کی کمی آئی، حکومت یہ پیسہ اساتذہ کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کرے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

ایران اپنا سول نیوکلیئر پروگرام جاری رکھے گا:صدر مسعود پزشکیان

جون 21, 2025

ایران اسرائیل جنگ:حکومت کا 14کروڑ لٹرز پیٹرول فوری امپورٹ کرنے کا فیصلہ

جون 21, 2025

رواں ہفتے سونا 4ہزار 535روپے فی تولہ قیمت کھو بیٹھا

جون 21, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

ایران اپنا سول نیوکلیئر پروگرام جاری رکھے گا:صدر مسعود پزشکیان

جون 21, 20252

حوثیوں کی امریکہ کو وارننگ: اسرائیل-ایران جنگ میں شمولیت پر بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا

جون 21, 20251

بیلاروس کے اپوزیشن رہنما سیارہی تسخانوسکی پانچ سال بعد رہا — امریکی سفارتی کوششوں کی کامیابی

جون 21, 20251

ایران اسرائیل جنگ:حکومت کا 14کروڑ لٹرز پیٹرول فوری امپورٹ کرنے کا فیصلہ

جون 21, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025738

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025738

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024498

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025448

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025216
Don't Miss
تازہ ترین

ایران اپنا سول نیوکلیئر پروگرام جاری رکھے گا:صدر مسعود پزشکیان

By Editorجون 21, 20252

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سول نیوکلیئر سرگرمیوں کو کسی صورت…

حوثیوں کی امریکہ کو وارننگ: اسرائیل-ایران جنگ میں شمولیت پر بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا

جون 21, 2025

بیلاروس کے اپوزیشن رہنما سیارہی تسخانوسکی پانچ سال بعد رہا — امریکی سفارتی کوششوں کی کامیابی

جون 21, 2025

ایران اسرائیل جنگ:حکومت کا 14کروڑ لٹرز پیٹرول فوری امپورٹ کرنے کا فیصلہ

جون 21, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

ایران اپنا سول نیوکلیئر پروگرام جاری رکھے گا:صدر مسعود پزشکیان

جون 21, 2025

حوثیوں کی امریکہ کو وارننگ: اسرائیل-ایران جنگ میں شمولیت پر بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا

جون 21, 2025

بیلاروس کے اپوزیشن رہنما سیارہی تسخانوسکی پانچ سال بعد رہا — امریکی سفارتی کوششوں کی کامیابی

جون 21, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025738

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024498

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025448

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.