اسرائیل کی طرف سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو نشانہ بنانے کی مسلسل دھمکیوں کے بعد ممکنہ رہبر اعلیٰ کے ناموں کو فائنل کر دیا گیا ہے۔۔
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنائی نے اپنی ممکنہ شہادت پر مجلس شوریٰ کو تین جانشینوں کے نام بھیجوا دیئے ہیں۔ سرکاری طور پر ابھی تک ممکنہ جاننشینوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔۔ تاہم آیت اللہ خامنائی نے ممکنہ جانشینوں میں اپنے بیٹے مجتبیٰ خامنائی کا نام شامل نہیں کیا ہے۔۔
سپریم لیڈر کا موقف ہے کہ ممکنہ جانشین کے نام اس لئے بھیجے گئے ہیں تاکہ ایران میں کسی قسم کا سیاسی خلا پیدا نہ ہو اور عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کا رشتہ برقرار رہے۔۔