ایران پر ممکنہ امریکی حملے کا خدشہ۔۔۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق B-2 بمبار طیارے بحرالکاہل کی سمت روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ امریکہ کے بحری بیڑے پر لینڈ کریں گے۔
امریکی B-2 بمبار طیاروں میں 30 ہزار پاؤنڈ وزنی "بنکر بسٹر” بم لے جانے کی صلاحیت ہے۔۔ B-2 طیارے وائٹ مین ایئربیس میزوری سے بحرالکاہل کی طرف روازنہ ہوئے
B-2 بمبار زیر زمین جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔۔ امریکی B-2 بمبار طیارے ایران کے فردو نیوکلیئر پلانٹ پر حملے کرسکتے ہیں۔۔
امریکی صدر ٹرمپ آج وہائٹ ہاؤس میں سیکیورٹی ٹیم سے ملاقات کریں گے جس میں ایران پر امریکی حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے دو روز قبل صدر ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرنے یا نہ کرنے کیلئے 15 روز سوچنے کا وقت لیا تھا۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اسرائیل کی طرف سے امریکہ کو اس جنگ میں شامل ہونے کیلئے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔