اسرائیل نے ایران کے خوزستان صوبے کے شہر ہووزیخ کے ایمرجنسی سینٹر پر فضائی حملہ کیا ہے۔ اہواز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایمرجنسی سینٹر مکمل طور پر تباہ ہو گی ہے۔۔ حملے میں کسی کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔۔
اسرائیل نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی اصفہان کے نیوکلیئر پلانٹ پر بھی حملہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے مطابق حملہ سینٹری فیوجز کی ورکشاپ پر کیا گیا جہاں یورینیم کو افزودہ کیا جاتا ہے۔ ایجنسی کے مطابق اس سینٹر پر کسی قسم کا ایٹمی مواد نہیں تھا جس کے باعث یہاں سے ریڈیولوجیکل شعاعیں کے اخراج کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ایران پر حملے کے بعد سے اب تک اسرائیل کا ایرانی جوہری تنصیبات پر یہ تیسرا حملہ ہے۔