واشنگٹن : جنوبی کیرولائنا کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے صحیح فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت اس کی ہی مستحق ہے۔
ریپبلکن سینیٹر راجر ویکر نے بھی اس بات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے درپیش ’خطرے‘ کو ختم کرنے کے لیے ’درست‘ فیصلہ کیا۔
تاہم کچھ لوگوں کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے اور کینٹکی سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر تھامس میسی کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک غیر آئینی عمل ہے۔‘
کیلی فورنیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ سارہ جیکبز کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایک ایسا اضافہ ہے جس سے امریکہ کو ایک اور نہ ختم ہونے والی اور مہلک جنگ میں دھکیلنے کا خطرہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹرمپ کے ’ٹروتھ سوشل‘ اعلان کو دوبارہ پوسٹ کیا ہے لیکن انھوں نے ابھی تک ان حملوں پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔