واشنگٹن : امریکی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔
امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہ کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اگر ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔
انہوں نےکہا کہ ہم نے کئی بار کہا ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔
وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں تھا، فردو تنصیبات بنیادی ہدف تھیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے ہیں۔