واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر شدید فضائی حملوں کے بعد ہفتے کے اختتام پر ایک حیران کن اور غیر معمولی سیاسی پیغام میں ایران میں حکومت کی تبدیلی کے امکان کی جانب اشارہ کیا ہے۔ ان کا بیان ٹروتھ سوشل پر جاری ہوا جس میں انہوں نے اپنے معروف انتخابی نعرے "Make America Great Again” کو ایران کے لیے موڑتے ہوئے کہا”وقت آ گیا ہے کہ ایران کو دوبارہ عظیم بنایا جائے!”
صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں یہ بھی تصدیق کی کہ امریکی فضائیہ نے ایران کے تین اہم جوہری تنصیبات — فورڈو، نطنز اور اصفہان — پر حملے کیے، جنہیں انہوں نے "یادگار اور درست” قرار دیا۔ ٹرمپ کے مطابق B-2 اسٹیلتھ بمبار طیارے اس آپریشن میں شامل تھے 30,000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے تمام ہوائی جہاز "بحفاظت واپس آ چکے ہیں” اور "مشن کامیاب رہا”انہوں نے امریکی فضائیہ کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے "اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت” کو سراہا۔ٹرمپ کے "حکومت کی تبدیلی” کے اشارے کو دنیا بھر میں غیرمعمولی امریکی مداخلت کے عندیے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان ایران کی موجودہ قیادت کے خلاف واشنگٹن کے کھلے پن کو ظاہر کرتا ہے اگر ایران اپنے جوہری پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹتا تو سیاسی تبدیلی کی مہم کو تقویت دی جا سکتی ہے اور بیان بازی میں یہ تبدیلی علاقائی کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔