امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فون کیا اور انہیں جنگ بندی برقرار رکھنے اور ایران پر مزید حملے سے باز رہنے کو کہا ہے۔۔
الجزیرہ کے مطابق ایکسیوس کے ایک رپورٹر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو فون کیا اور ان سے کہا کہ وہ ایران پر حملہ نہ کریں۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے ٹرمپ کو بتایا کہ وہ حملہ منسوخ کرنے سے قاصر ہیں، کیوں کہ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، اور اس لیے یہ حملہ ضروری ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ بہت محدود پیمانے پر کیا جائے گا، اور بڑے پیمانے پر اہداف کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا، بلکہ صرف ایک ہدف کو نشانہ بنایا جائے گا۔