سابق وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا کاکہنا ہےکہ وزیراعلٰی کا بیان آن ریکارڈ ہے وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نےخودکہا تھا کہ بانی کی اجازت کے بغیر بجٹ پاس نہیں ہوگا مگر وفاق کی جانب سے فنانشل ایمرجنسی کے نفاذسے بچنے کےلیئے 30 جون سے قبل بجٹ پاس کیا گیا پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی سے بجٹ پر فیڈ بیک لے گی
سنٹرل جیل اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں سابق وزیر خزانہ کے پی کے تیمور اسلم جھگڑا نے کہا کہ کے پی بجٹ پر پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ پولیٹیکل کمیٹی سے فیڈ بیک لینگےعوامی رائے یہ ہے کہ بجٹ کیوں جلدی پاس کیا گیا۔بجٹ کا پاس کرنا 30 تاریخ سے پہلے اسلئے ضروری تھا کہ وفاقی حکومت فنانشل ایمرجنسی نہ لگائے
تیمور اسلم جھگڑا نے کہا کہ میرے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کے ساتھ اختلافات ہیں۔۔ خیبر پختونخواہ وفاق کے بعد پہلا صوبہ تھا جس نے 13 جون کو بجٹ پیش کیا۔۔
بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات تھیں۔۔ وزیراعلٰی کا بیان آن ریکارڈ ہےوزیر اعلٰی نے خود کہا تھا بانی کی اجازت کے بغیر بجٹ پاس نہیں ہوگا۔۔ آج ملاقاتیں تھیں بہتر تھا کہ بانی کی ہدایات آجاتیں۔۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ وفاق یا کسی اور صوبے کا بجٹ ابھی تک پاس نہیں ہوا ہمیں اپنے اختلافات ختم کرکے اکٹھے کام کرنا پڑے گا ۔۔ اگر بانی کی ٹیم متحد ہو کر نہیں کھیلے گی تو اعتماد کم ہو گا۔۔