ایران کے دارالحکومت تہران میں ہزاروں افراد نے اسرائیل پر فتح پر جشن منایا۔۔ لوگ اپنی فیملیز اور بچوں کے ساتھ تہران کی سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے ہاتھوں میں ایرانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور فتح کے گیت گا رہے تھے۔
اسرائیل کے ساتھ 13 جون سے 24 جون تک، مسلسل 12 دن جاری رہنے والی جنگ ختم ہونے پر ایران کے عوام میں سکون اور طمانیت کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد وہ سڑکوں پر نکل آئے۔
گزشتہ 12 روز تک اسرائیل کی فضائی بمباری ایران کے تمام شہروں میں گونجتی رہی، اس دوران سیکڑوں افراد کی جانیں چلی گئیں، اور لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا، ایسے میں جنگ بندی کے راتوں رات اچانک اعلان نے ایرانی عوام میں ایک حد تک سکون کی لہر دوڑا دی۔