پاکستان سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں :امریکی وزیر خارجہ، وزیراعظم کو ٹیلیفون

اسلام آباد:  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو جمعرات کی شام امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون کیا، وزیراعظم اور سیکرٹری روبیو نے پاکستان امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر تجارت بڑھانےکے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق اپنی پر خلوص اور خوشگوار گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے