غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 72 فلسطینی شہید

0

غزہ میں اسرائیلی حملے میں 26 فلسطینی شہید ہو گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 72 پر پہنچ گئی۔۔

اسرائیلی فوج نے 6 افرادکو رفح کے شمال میں امدادی مرکز کے قریب نشانہ بنایا جبکہ 8 افراد غزہ سٹی کے تفاح محلے میں اور  2 افراد جنوبی علاقے المواسی میں عارضی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں شہید ہوئے۔

عرب میڈیا نے فلسطینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران امداد حاصل کرنے کی کوشش میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 549 فلسطینی شہید اور4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں حملے کیے جبکہ جنوبی علاقے خان یونس میں بھی متعدد رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے مسمار کیاگیا۔

ادھر غزہ میں طبی خدمات کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ 17 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، انہوں نے کہا اگر فوری اور  مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو بڑی تعداد میں بچوں کی اموات ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ شیر خوار بچوں کے لیے دودھ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور  یہ بھی بتایا کہ عملے، طبی آلات اور ادویات کی کمی کے باعث متعدد سرجریز مؤخر کی جا چکی ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم القدس بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے القسام بریگیڈز کے ساتھ مل کر خان یونس کے شمال میں اسرائیلی فوج اور بکتر بند گاڑیوں پر مارٹر شیل برسائے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.