پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ایک اور ریکارڈ توڑ کاروباری ہفتہ ۔۔۔ ایران اسرائیل میں جنگ بندی اور قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری پر سرمایہ کار پُراعتماد دکھائی دیئے ۔۔ حصص بازار میں 4 ہزار 356 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 24 ہزار 379 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔۔۔
اس ہفتے مارکیٹ سے ایک کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا ہوا ۔۔۔ فارن انویسٹرز نے 5 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کے حصص خریدے۔۔۔۔ 7 کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کئے ۔۔۔۔
رواں ہفتے 3 ارب 68 کروڑ حصص کا لین دین ہوا ۔۔۔ مجموعی طور پر 156 ارب روپے مالیت کا کاروبار ہوا ۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے ایک ارب 85 کروڑ ڈالر کا منافع کمایا۔۔۔ مقامی کرنسی میں منافع کا حجم 526 ارب روپے سے زائد رہا ۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔۔۔