اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئے۔ سرمایہ کاروں نے سونے کی مارکیٹ سے اپنی انویسٹمنٹ نکال کر دیگر مارکیٹوں کا رخ کیا۔
اس ہفتے لندن گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 98 ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔ ہفتے کے آغاز پر ایک اونس سونا 3 ہزار 384 ڈالر کا تھا۔۔ ہفتے کے آخری روز ایک اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 286 ڈالر پر آ گئی۔۔
پاکستان میں ایک تولہ سونا 9065 روپے سستا ہوا۔۔۔ پیر کو سونے کی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 465 روپے سے شروع ہوئی۔ ہفتے کے اختتام پر ایک تولہ سونا 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے کا ہو گیا