اسلام آباد : ایک ہفتے میں بارشوں سے ملک بھر میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بارشوں سے ہونے والے حادثات میں 68 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 13،خیبرپختونخوامیں 21افراد حالیہ بارشوں میں جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں میں سندھ میں 7 اور بلوچستان میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 23بچے،10خواتین اور 12مردشامل ہیں۔