سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا پاکستان حج مشن کو شاندار انتظامات پر خراج تحسین

0

مکہ مکرمہ:سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے اعلیٰ سطح وفد نے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کا دورہ کیا اور حج 2025 کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ وفد نے پاکستانی حجاج کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تقلید قرار دیا۔
وفد کی قیادت نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے کی، جن کے ہمراہ اسسٹنٹ نائب وزیر ایاد بن احمد رہبینی اور ڈائریکٹر جنرل حج امور ڈاکٹر بدر محمد السالمی بھی موجود تھے.
وفد کا پرتپاک استقبال ڈائریکٹر جنرل حج جدہ پاکستان عبدالوہاب سومرو، سینئر جوائنٹ سیکرٹری میرزا علی محسود، چیف فنانس آفیسر ذوالفقار خان، اور ڈائریکٹر حج مکہ عزیزاللہ خان نے کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے عہدیداران نے اس بات پر زور دیا کہ حج 2026 کے انتظامات بھی اسی جذبہ خدمت اور باہمی تعاون سے مکمل کیے جائیں گے تاکہ حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ملاقات کے اختتام پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے سعودی وفد کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ پیش کی، جس کا مقصد نہ صرف ان کی آمد کا خیرمقدم کرنا تھا بلکہ مستقبل میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.