نیول چیف کا پی اے ایف ایئر وار کالج کا دورہ

0

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج کراچی کا دورہ کیا۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر وائس مارشل راشد حبیب نے نیول چیف کا استقبال کیا۔۔

نیول چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ و علمی کارکردگی کو سراہا۔۔ نیول چیف نے جدید جنگی تقاضوں کے مطابق فوجی قیادت کی تربیت کو اہم قرار دیا۔۔ م۔

نیول چیف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔۔

نیول چیف نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا شرقی سرحد کی حالیہ صورتحال نے تیاری کی اہمیت واضح کی۔۔ آپریشنل تیاری جدید جنگ میں فتح کی بنیاد ہے۔۔ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں تمام آپریشنل ڈومینز سطح، ذیلی سطح اور فضائی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔۔

انہوں نے کہا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ پاک فضائیہ کا ایک باوقار ادارہ ہے۔۔ یہ ادارہ مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو تربیت فراہم کرتا ہے۔۔ ادارے میں افسران کو کمان اور اسٹاف عہدوں کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔۔

کورس میں 100 سے زائد ماہرینِ مضامین سے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔۔کالج میں سویلین و فوجی ماہرین، سفارتکار، اسکالرز، وکلا اور سائنسدان شامل ہیں۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.