سرمایہ کاروں نے نئے مالی سال کا شاندار استقبال کیا ۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی ۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 233 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 572 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار 200 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا
نئے مالی سال کے پہلے دن ایک ارب تین کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 44 ارب روپے میں طے پائے ۔۔۔ مارکیٹ انڈیکس میں 2 فیصد اضافے پر حصص کی مالیت میں 233 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ہزار 472 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔