اخراجات کے بل کی منظوری امریکی صدر کیلئے دردِسر بن گئی۔۔ کل تک صدر ٹرمپ کے حامی ارب پتی ایلون مسک اب مخالفین کی صف میں کھڑے نظر آ رہے ہیں۔۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کانگریس سے اخراجات بل تو منظور کروا ہی لیں گے لیکن اب وہ ایلون مسک کو ڈی پورٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
ادھر صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کی الیکٹرک کاروں کی کمپنی ٹیسلا کو دی جانے والی سبسڈیز کو بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری اداروں سے کہا گیا ہے کہ مسک کو فراہم کی جانے والی سبسڈیز کی تفصیلات وائٹ ہاؤس کو فراہم کی جائیں
سبسڈی ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی نیویارک اسٹاک مارکیٹ میں ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وال سٹریٹ میں ٹیسلا کے شیئر کی قیمت 16 ڈالر کم ہو کر 300 ڈالر پر آ گئی ہے۔