مشرقی اور مغربی یورپ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔۔ برطانیہ، جرمنی، فرانس، ناروے اور کئی دیگر یورپی ممالک میں الرٹ جاری کر دیئے گئے۔
لندن میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔۔ برطانیہ میں ایمبر ہیٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جو لندن، مشرقی انگلینڈ اور مڈلینڈز سمیت کئی علاقوں میں نافذ ہے۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو کمزور افراد کا خاص خیال رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گرمی کی شدت کے باعث بعض علاقوں میں اسکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں محدود کر دی گئی ہیں اور بچوں کو زیادہ وقت اندر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے، جس سے ہیٹ ویو کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔۔
1960 سے، جون میں برطانیہ کا درجہ حرارت صرف تین سالوں میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔
انگلینڈ کا بیشتر حصہ ہیٹ ویو کے چوتھے دن میں داخل ہوگا، بارباڈوس، جمیکا میں چھٹیوں کے مقامات سے زیادہ گرم رہنے کی پیش گوئی
جنوبی یورپ کے بعد اب گرمی کی لہر نارڈک ریجن کے ٹھنڈے ممالک کی طرف بڑھ رہی ہے۔ سرد ترین ملک سویڈن میں پارہ 30 ڈگری پہنچنے کی پیشنگوئی۔ سیاحوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔۔
جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں سورج آگ برسا رہا ہے۔۔ جرمنی میں باربی کیو پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔۔ اگست تک انڈور اور آؤٹ ڈور گرِل پر پابندی رہے گی۔۔ گرمی کی وجہ سے بجلی کی تاروں کو آگ لگنے کی وجہ سے ٹرین سسٹم شدید متاثر ہو گیا۔
جرمنی کے اکثر شہروں میں ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔