امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی پر سرمایہ کاروں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔۔ دوسری طرف صدر ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف پر تاحال غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
ایسے میں سرمایہ کاروں نے دوبارہ سونے میں محفوظ سرمایہ کاری شروع کر دی۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر مہنگا ہو گیا۔ ایک اونس سونے کی 3370 ڈالر میں ٹریڈنگ جاری ہے۔
ادھر پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت 6600 روپے بڑھ گئی۔ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 800 روپے پر آ گئی