نئے مالی سال میں بینکوں کے فکسڈ ڈپازٹس منافع پر حکومت نے ٹیکس 15 سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا۔۔۔ ڈپازٹرز نے اربوں روپے بینکوں سے نکال کر سٹاک مارکیٹ کا رخ کیا۔
زبردست خریداری پر اسٹاک مارکیٹ میں 2144 پوائنٹس کی غیر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔۔ 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 30 ہزار پوائنٹس کا ایک اور تاریخی بیریئر توڑ دیا۔۔
کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 344 پوائنٹس پر بند ہوا ۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 244 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ہزار 712 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔۔۔ امریکی کرنسی میں مجموعی حصص کی مالیت 55 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔۔
کاروباری حجم ایک ارب 2 کروڑ حصص سے تجاوز کر گیا ۔۔۔۔ تجارتی لین دین 49 ارب 29 کروڑ روپے میں طے پایا ۔۔۔