ریاض:سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی نے "المساندہ” سکیم کے تحت گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور اجرتوں کی ادائیگی کو شفاف بنانا ہے۔
زرائع کے مطابق وزارت نے گھریلو ملازمین کی اجرتوں کو باقاعدہ اور محفوظ بنانے کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کو بینک اکاؤنٹس سے منسلک کرنے کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ تیسرے مرحلے کا آغاز یکم جولائی سے ہو چکا ہے اور اس میں وہ سپانسرز شامل ہیں جن کے زیر کفالت تین یا اس سے زائد گھریلو ملازمین موجود ہیں۔
وزارت کے مطابق اس نظام کا حتمی مرحلہ یکم جنوری 2026 سے لاگو ہو گا جس کے بعد تمام گھریلو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی صرف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کرنا لازمی ہو گا۔
یہ اقدام سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کے حقوق کو یقینی بنانے اور لیبر مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے-
Trending
- عمران خان ایک ذہنی مریض ہے خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں، وزیر اطلاعات
- پنجاب اور پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
- دلیر سپہ سالار کی موجودگی میں دہشتگرد کچھ نہیں کرسکتے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
- حب آٹو کراس ریلی — شامیق سعید فاتح، فاسٹیٹ آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی اپنے نام
- بھارت ہماری مسلح افواج سے متعلق بیانات کے بجائے اپنے پُرتشدد ہندوتوا نظریے کا جائزہ لے، دفتر خارجہ
- اداکار خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی منگنی — سوشل میڈیا پر اعلان کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
- جنید جمشید کو بچھڑے 9 برس گزر گئے — دل دل پاکستان سے دل بدل دے تک ایک سفرِ زندگی
- امریکہ سے ملک بدر کیے گئے مزید 55 ایرانی شہری جلد وطن واپس پہنچیں گے: ایران

