امریکہ میں اسلحے کی کمی پر صدر ٹرمپ کی تشویش، یوکرین کو میزائل کی فراہمی روک دی

0

صدر ٹرمپ کی امریکہ میں میزائل اور اسلحے کے ذخائر میں کمی پر تشویش بڑھ گئی۔۔ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا حکم جاری کر دیا۔۔

وزیر دفاع پیٹر ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کی۔۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور یوکرین کو اسلحے کی مسلسل فراہمی سے ذخائر میں کمی آئی۔۔

مشرق وسطیٰ میں حوثیوں پر میزائل حملے بھی کمی کا باعث بنے۔۔ حماس اور ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو بلا تعطل میزائل اور ایمونیشن فراہم کیا گیا۔۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع نے میزائل اور ایمونیشن کے ذخائر کی اسیسمنٹ کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔۔۔ یوکرین کو پیٹریاٹ، ہیل فائر میزائل فراہم کئے گئے۔۔

امریکہ کو فضا سے فضا اور زمین سے فضا میں نشانہ بنانے والے میزائل کی کمی کا سامنا ہے۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.