گوجرانوالہ : ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث چھ انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں دو اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ گر فتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے ، جن میں غیر قانونی طور پر شہریوں کو یورپ بھجوانے اور کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزامات شامل ہیں۔
ڈائریکٹر گوجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کے مطابق "انسانی اسمگلنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قرار واقعی سزائیں دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.