پاکستان میں ٹیلیکوم صارفین کی تعداد 20 کروڑ پر پہنچ گئی:پی ٹی اے

ٹیلی کام سیکٹر میں ڈیٹا استعمال میں تین سال میں 37.84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق2022-23 میں ڈیٹا استعمال 20,235 پیٹا بائٹس سے بڑھ کر 2024-25 میں 27,897 پی بی ہو گیا

2023-24 کے مقابلے میں ڈیٹا استعمال میں 10.96 فیصد سالانہ اضافہ ریکارڈ ہوا،۔ براڈبینڈ سبسکرائبرز کی تعداد تین سال میں 127.6 ملین سے بڑھ کر 150 ملین ہو گئی

براڈبینڈ سبسکرپشنز میں تین سالوں میں 17.55 فیصد اضافہ ہوا۔۔گزشتہ سال کے مقابلے میں براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد میں 8.47 فیصد اضافہ ہوا۔۔

پی ٹی اے کے مطابق براڈبینڈ پینیٹریشن 53.6 فیصد سے بڑھ کر 60.8 فیصد ہوگئی۔۔ براڈبینڈ پینیٹریشن تین سال میں 13.43 فیصد اضافہ ہوا۔۔

اتھارٹی نے بتایا کہ ٹیلی کام سبسکرائبرز 2024-25 میں 200 ملین تک پہنچ گئے۔۔تین سال میں ٹیلی کام سبسکرائبرز میں 3.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیلی کام سبسکرائبرز میں2.51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔۔ ٹیلی ڈینسٹی 81.21 فیصد، گزشتہ سال 80.5 فیصد اور 2022-23 میں 81.4 فیصد تھی

ملک میں ٹیلی کام سائٹس کی تعداد 53,581 سے بڑھ کر 57,888 ہو گئی۔۔ ٹیلی کام نیٹ ورک انفراسٹرکچر میں تین سال میں 8.03 فیصد اضافہ ہوا ہے۔۔

ٹیلی کام شعبے کا ریونیو سال 2024-25 میں 803 ارب روپے رہا۔۔ 2023-24 کے مقابلے میں ٹیلی کام ریونیو میں 15.91 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔۔

ٹیلی کام شعبے نے قومی خزانے میں شراکت 271 ارب روپے جمع کروائے۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے