الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔۔


الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ،،،،قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کر دیں ،،،24 اور 29 جولائی 2024ء کے نوٹی فکیشنز واپس لے لئے۔۔۔

حکمران اتحاد کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔۔ حکومتی بینچز پر اراکین قومی اسمبلی کی تعداد 234 ہوگئی ۔۔ دوتہائی اکثریت کے لیے 224 اراکین کی حمایت درکار تھی ۔۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 19 مخصوص نشستیں بحالی گئی ہیں۔۔ خواتین کی 3 نشستوں کا نوٖٹیفکیشن صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے باعث روک دیاگیاہے ۔

خیبر پختونخوا کی 25، پنجاب اسمبلی کی 27 جب کہ سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں بھی بحال کی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر 74 مخصوص نشستیں بحال کی ہیں۔

نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے 27 جون 2025ء کے فیصلے کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کی واپسی کالعدم ہوگئی ہے ۔

قومی اسمبلی کی 19 مخصوص نشستیں جبکہ پنجاب اسمبلی کی 24 خواتین اور 3 غیر مسلم ارکان کی نشستیں بحال کی گئی ہیں ۔۔

سندھ اسمبلی سے 2 خواتین اور ایک غیر مسلم رکن جبکہ خیبر پختونخو اسمبلی کی 21 خواتین اور 4 غیر مسلم ارکان کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے ۔

قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی 12 ، پی پی کی 4 اور جے یو آئی کی 3 نشستیں بحال کی گئی ہیں۔قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی 42 نشستیں بحال ہوئی ہیں جبکہ جے یو آئی کی 13 نشستیں، پیپلزپارٹی کی 14 ،ایم کیو ایم پاکستان ،آئی پی پی ، ق لیگ، اے این پی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی ایک ،ایک نشست بحال ہوئی ہے ۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے