بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے 10 مئی کے پاکستانی حملے سے ایک روز پہلے ہی وزیراعظم مودی کو بڑے حملے سے آگاہ کر دیا تھا۔
امریکی میگزین کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ 9 مئی کی رات جے ڈی وینس نے مودی کو فون کیا۔ اس وقت میں بھی کمرے میں موجود تھا۔ امریکی نائب صدر نے مودی کو کہا کہ پاکستان بھارت پر ایک بڑا حملہ کرنے والا ہے۔ بھارت کو کچھ شرائط ماننی پڑیں گی ورنہ حملے کی شدت بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹھیک 24 گھنٹے بعد پاکستان نے بھارت پر بڑا حملہ کر دیا۔ بھارت کی کئی ایئربیسز کو تباہ کر دیا گیا۔
بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’یہ حملے سے پہلے کی بات ہے اور آپ نے دیکھا کہ پاکستان نے اس رات واقعی بڑا حملہ کیا‘۔
خیال رہےکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں متعدد فضائی حملے کیے گئے تاہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی کے نیتجے 7 بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بعد ازاں بھارت مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائل حملے بھی کرتا رہا۔
