سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات۔۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کہا غزہ میں جنگ بندی اولین ترجیح ہے۔۔ اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔۔۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بھی ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔۔
دوسری جانب سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ ملاقات میں ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات کے بعد شہزادہ خالد بن سلمان نے ایرانی چیف آف اسٹاف سے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی