ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدن اور وزیر دفاع بشار گلیر اسلام آباد پہنچ گئے۔
حاکان فیدن آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وزارت خارجہ میں ملاقات کریں گے۔ ترکیہ کے دونوں وزراء کی صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔
گزشتہ ہفتے آذربائیجان کے شہر خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دونوں ترک وزراء کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، دفاع، رابطہ کاری اور سرمایہ کاری جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے ترکیہ کے ساتھ قریبی اشتراک عمل جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا تھا۔