اوور سیز پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی ۔۔۔۔ ایک سال میں 38 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا ۔۔۔۔ ایک سال میں 27 فیصد اضافہ ہوا ۔۔۔۔
مالی سال دو ہزار چوبیس پچیس میں موصول ہونے والی ترسیلات زر میں 8 ارب ڈاالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ۔۔۔۔ حکومت نے 36 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا تھا ۔۔۔۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 9 ارب 34 کروڑ ڈالر بھیج کر بازی لے گئے ۔۔۔۔ دوسرے نمبر پر یو اے ای رہا۔۔۔ یہاں سے 7 ارب 83 کروڑ ڈالر آئے۔۔۔ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں نے 5 ارب 90 کروڑ ڈالر بھیج کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔۔
27 ممالک کے بلاک یورپین یونین سے 4 ارب 54 کروڑ جبکہ امریکہ سے 3 ارب 72 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ۔۔۔۔
جون میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر بھیجے۔۔۔ سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔۔ ترسیلات زر ملک کی مجموعی برآمدی آمدنی سے زائد ہے۔۔۔