Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات

جولائی 10, 2025

پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں

جولائی 10, 2025

نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے

جولائی 10, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات
  • پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں
  • نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے
  • نہ صدر زرداری کہیں جا رہے ہیں اور نہ آرمی چیف صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ
  • ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا،برازیلی صدر کی تنقید، سفارتی کشیدگی میں اضافہ
  • عالمی فوجداری عدالت نے طالبان امیر ہبتہ اللہ اخوندزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
  • سعودی عرب اگست میں پاکستان کے سات بڑے ہوائی اڈوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرئے گا
  • پاکستان اور ترکئے کا ایک دوسرے کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ، انتظامیہ ہائی الرٹ
پاکستان

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ، انتظامیہ ہائی الرٹ

EditorBy Editorجولائی 6, 2025Updated:جولائی 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے دس جولائی 2025 تک ملک کے مختلف حصوں میں درمیانے سے شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ اس موسمی نظام کی وجہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے نمی کے زیادہ بہاؤ اور مغربی لہر کی موجودگی بتائی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ تر بارشیں دریاؤں کے کیچمنٹ ایریاز میں متوقع ہیں، جن میں شمال مشرقی اور وسطی پنجاب، زیریں سندھ، جنوبی اور شمال مشرقی بلوچستان، وسطی خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے شامل ہیں۔

اس بارش سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر دریائے کابل، سندھ اور چناب میں پانی کی روانی بڑھنے کی توقع ہے۔ تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر دریاؤں میں اس وقت نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے، جو مزید بڑھ سکتا ہے۔ دریائے چناب پر مرالہ اور قادرآباد کے مقام پر بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح دریائے سوات اور پنجکوڑہ سمیت ان کے معاون ندی نالے بھرنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے سے نکلنے والے برساتی نالے مقامی سیلاب کا سبب بن سکتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں دریائے جہلم اور اس کے معاون دریاؤں میں اچانک طغیانی، جبکہ دریائے چترال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی مقامی سیلابی ریلے آنے کا خطرہ ہے۔ گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور ندی نالوں کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ جنوبی بلوچستان میں کیرتھر رینج سے بہنے والے نالوں خصوصاً آواران، خضدار، جھل مگسی، کچھی، سبی، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور موسیٰ خیل کے اضلاع میں بھی طغیانی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے دریاؤں اور برساتی نالوں کے قریب رہنے والے افراد کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ بارش اور سیلاب کے دوران کاز ویز، کم پل اور پانی میں ڈوبی سڑکوں پر سفر نہ کریں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ قیمتی سامان اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں، 3 سے 5 دن کا خوراک، پانی اور ادویات پر مشتمل ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں اور محفوظ انخلا کے راستے پہلے سے معلوم کریں۔

شہری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہری علاقوں میں ممکنہ پانی جمع ہونے کی صورت میں نکاسی آب کے آلات اور مشینری تیار رکھی جائیں۔ این ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سرکاری الرٹس پر عمل کریں اور این ڈی ایم اے کی ڈیزاسٹر الرٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے بروقت معلومات اور رہنمائی حاصل کریں-

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات

جولائی 10, 2025

نہ صدر زرداری کہیں جا رہے ہیں اور نہ آرمی چیف صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ

جولائی 10, 2025

سعودی عرب اگست میں پاکستان کے سات بڑے ہوائی اڈوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرئے گا

جولائی 10, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات

جولائی 10, 20251

پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں

جولائی 10, 20253

نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے

جولائی 10, 20251

نہ صدر زرداری کہیں جا رہے ہیں اور نہ آرمی چیف صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ

جولائی 10, 20255
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025741

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025741

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024506

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025452

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025223
Don't Miss
پاکستان

پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات

By Editorجولائی 10, 20251

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی نےملاقات…

پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں

جولائی 10, 2025

نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے

جولائی 10, 2025

نہ صدر زرداری کہیں جا رہے ہیں اور نہ آرمی چیف صدر پاکستان بننا چاہتے ہیں:وزیر داخلہ

جولائی 10, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی سفیر قطری شہزادی شیخہ اسماء کی وزیراعظم سے ملاقات

جولائی 10, 2025

پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے گورنر جنرل کو اسناد پیش کیں

جولائی 10, 2025

نائب صدر اسحاق ڈار آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے

جولائی 10, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025741

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024506

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025452

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.