پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے وزیر دفاع یاشیر گلیر نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل ظہر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ۔۔۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال اور جنگی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی۔
ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نے دونوں ملکوں کی مشترکہ روایات اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبے میں تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے فضائی افواج میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور مشترکہ تربیتی کورس شروع کرنے پر بات چیت کی۔
ایئر چیف مارشل نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور جدید تربیت و ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں پیشرفت کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔
ملاقات میں ترک وزیر دفاع نے پاکستان آمد پر پاک فضائیہ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا، ترک وزیر دفاع نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ایئر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، بھرپور تیاری اور قومی خودمختاری کے مؤثر دفاع کو سراہا۔
ترک وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی برادرانہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔