سعودی عرب اگست میں پاکستان کے سات بڑے ہوائی اڈوں کا سیکیورٹی آڈٹ کرئے گا

0

کراچی — سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (GACA) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اگست میں پاکستان کے سات بڑے ہوائی اڈوں پر جامع سیکیورٹی آڈٹ کرے گا۔ اس بات کی تصدیق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کے ترجمان شاہد قادر نے بدھ کے روز کی۔

سعودی ٹیم کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس پر سیکیورٹی نظام اور پروٹوکولز کا جائزہ لے گی۔
ترجمان کے مطابق”سعودی ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم اگست میں PCAA کے ایوی ایشن سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ (AvSec) کے ساتھ مل کر تفصیلی آڈٹ کرے گی۔ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان پہلے ہی بھرپور رابطہ قائم ہے۔”

یہ آڈٹ 2023 میں ہونے والے ابتدائی جائزے کے بعد دوسرا دور ہوگا، جس میں سعودی حکام نے پاکستان کے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات کو قابل اطمینان قرار دیا تھا۔

پاکستان نے حالیہ عالمی انڈیکس میں زبردست کارکردگی دکھائی ہے۔ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے یونیورسل سیکیورٹی آڈٹ پروگرام (USAP) میں پاکستان نے 86.73 فیصد اسکور حاصل کیا — جو کہ نہ صرف عالمی اوسط 71 فیصد سے بہتر ہے بلکہ بھارت کے 73 فیصد سکور سے بھی نمایاں بلند ہے۔

PCAA حکام کو امید ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی پاکستان کا سیکیورٹی سسٹم بین الاقوامی معیار پر پورا اترے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.